پشاور،مرگی کی ادویات بلیک میں فروخت ہونے لگیں

ویب ڈیسک:پشاور میں مرگی کی ادویات بلیک میں فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے میڈیسن مارکیٹ میں سیزونل 200ملی گرام کی گولیاں1ہزار روپے میں فروخت کرنے کی شکایات ہیں ذرائع نے بتایا کہ مرگی کی مذکورہ گولیوں کی قیمت258روپے تھی لیکن نمک منڈی میں بلیک میں پچاس گولیوں کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے
جبکہ پشاور میں مرگی کی آٹھ سے زائد اقسام کی ادویات کو غائب کیا گیاہے تاہم ڈرگ انسپکٹرزکی جانب سے بلیک میں ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے واضح رہے کہ مرگی مرض میں ہزاروں کی تعداد میں مبتلا مریض ادویات لے رہے ہیں ادویات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ان کا علاج متاثر ہورہا ہے اور ان کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہورہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث