صوابی میں شدید ژالہ باری، تمباکو اور دیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ

ویب ڈیسک:ضلع صوابی کے مختلف علااقوں میں گذشتہ شام ہونے والی شدید ژالہ باری سے نقداور ہزاروں ایکڑ اراضیات پر مشتمل تمباکو اور دیگر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کی معاش ختم ہوگئی اور خطرہ ہے کہ اگر حکومت اور تمباکو کمپنیوں نے مدد نہ کی تو لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائینگے۔ جس کے اثرات انتہائی خطرناک ہو نگے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بیشتر علاقوں شیخ جانہ۔ پرمولی۔شیخ ڈھیری ۔ انبار۔ چھوٹا لاہور۔ زیدہ۔ زروبی۔ودیگر میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی
جس سے کھڑی فصلیں خاص کر تمباکو بری طرح تباہ ہوگئی جس سے کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلوں کے مد میں کروڑوں ڈالر مل رہے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے کاشتکاروں کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس سال پختونخوا میں ساتویں بار ژالہ باری ہوئی ہے جس نے ڈیرہ اسماعیل خان سے لے کر ما لاکنڈ بٹگرام مانسہرہ تک پورے صوبے کو متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے