ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایہ میں 22 پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے کمی کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے بعد ڈیزل سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے نئے کرایہ نامہ کے تحت فلائنگ کوچ اور منی بسوں کے لئے 2.73روپے فی کلو میٹر فی مسافر اور ائرکنڈیشن گاڑیوں کیلئے 2.93روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کمی کی گئی ہے۔ اس سے پہلیمقررہ نرخ 2.95اور 3.15روپے فی کلو میٹر سواری تھا۔
اعلامیہ کے مطابق مردان تک نان اے سی گاڑی کا کرایہ 158روپے ، اے سی گاڑی کا کرایہ 170روپے ، نوشہرہ کیلئے نان اے سی کا کرایہ 93روپے ، اے سی بسوں کیلئے کرایہ 100روپے ، مالاکنڈ تک نان اے سی گاڑی کا کرایہ 322روپے ، اے سی بسوں کیلئے 346روپے جبکہ مینگورہ تک نان اے سی بس کا کرایہ 470روپے اور اے سی بس کا کرایہ504روپے مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کو نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔
