صحت کارڈ پرمفت علاج کی بندش کا خدشہ ٹل گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پلس کی مد میں مزید 2 ارب روپے کے بقایاجات سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی ادا کر دیئے ہیں نئی ادائیگی کے بعد حکومت کے ذمہ بقایاجات سات ارب روپے رہ گئے ہیں واضح رہے کہ 19 اپریل تک انشورنس کمپنی کے14ارب روپے کے بقایاجات تھے جس کیلئے معاہدہ کیاگیاتھاکہ حکومت کی جانب سے ہرماہ کی20تاریخ کو انشورنس کمپنی کو چار ارب روپے جاری کئے جائیں گے جس میں اڑھائی ارب روپے نئے مریضوں کے علاج جبکہ ڈیڑھ ارب روپے بقایاجات کی مدمیں جاری کرنے کی منصوبہ بندی تھی لیکن نگران حکومت کی جانب سے یہ پیسے روک دئیے گئے تھے
جس کی وجہ سے انشورنس کمپنی نے تین مرتبہ علاج بند کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم اس کے بعد مذاکرات کے نتیجے میں پانچ ارب روپے تین قسطوں میں جاری کئے گئے تھے گذشتہ روز مزید2ار ب روپے جاری کردئیے گئے ہیں جس کے بعد صحت کارڈ پر مفت علاج کی بندش کا خدشہ ٹل گیا ہے یادرہے کہ اب تک 22لاکھ مریضوں نے 55 ارب روپے کی لاگت سے مفت خدمات حاصل کی ہیںصوبے میں مفت علاج کیلئے 9.78 ملین سے زائد خاندان رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جو ملک بھر میںنجی اور سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیص اورعلاج حاصل کر رہے ہیںخیبر پختونخوا کے 193 ہسپتالوں میں یہ علاج مفت دیا جارہاہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات