بنوں کی وفاداریاں برقرار

( محمد وسیم)پاکستان تحریک انصاف بنوں کی مقامی قیادت بھی 9 مئی کے نا خوشگوار واقعات میں مقدمات درج ہو نے کے بعدعدالتوں اور تھانوں کے چکر لگا رہی ہے مگرساتھ ہی انہوںنے عمران خان کیساتھ وفاداری برقرار رکھی ہے ۔مختلف مقدمات میں نامزد 125 کارکنوں و رہنماؤں کی عدالتوں سے ضمانتیں کروائی گئی ہیں،سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان و دیگر نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دی ہے آج ان کی پیشی ہے، سابق ایم پی اے ملک پختونیار خان، ملک عدنان خان، ملک شکیل خان،ملک حکمت یار خان، حلیم زادہ وزیر، چیئرمین اسرار خان وزیر، چیئرمین جنید رشید،صدر مطیع اللہ خان،ملک حشمت خان،ملک گلباز خان وزیر، سابق اْمیدوار ملک زاہد اللہ خان، زعفران خان ایڈووکیٹ، مولانا سید نسیم علی شاہ، اقبال جدون، سکندر حیات و دیگرتا حال روپوش ہیں جبکہ ایک ہفتہ قبل گرفتار ہو نے والے پچیس کارکنوں کو سنٹرل جیل منتقل کیا گیا۔دوسری جانب بنوں ہا ئی کورٹ بنچ میں تین ایم پی او وارنٹ کی منسوخی کیلئے دائر رٹ پیٹیشن کی سماعت 30 مئی کو ہو گی،سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان اس وقت جوڈیشل کمپلیکس میں کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پیش پیش رہے ہیں ۔اس سے پہلے گرفتارکارکنوں کیساتھاانہوںنے ملاقاتیں کیں اور اس مشکل گھڑی میں ڈٹ جانے پر شاباش دی۔ ملک شاہ محمد خان 2013 میں بنوں کے حلقہ پی کے 101 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے۔ سال 2018 میں دوسری مرتبہ ایم پی اے منتخب ہو ئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم