اعجاز چودھری

میرے حوالے سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ پارٹی چھوڑوں گا؟ اعجاز چودھری

سینیٹر اعجاز چودھری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، پی ٹی آئی چھوڑنے کے امکان کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا میرے حوالے سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ پارٹی چھوڑوں گا؟
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف جلاؤ گھیراؤ ، عسکری ٹاور حملہ اور فائرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
انہیں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا، پولیس نے اے ٹی سی سے استدعا کی کہ ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، بارش کا سلسلہ جاری، سردیاں لوٹ آئیں