آئی ایم ایف معاہدے

آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، اسحاق ڈار طیش میں آ گئے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے حکومتی ناکامی کے سوال پر طیش میں آ گئے۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟
صحافی کے سوال کرنے پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے اور جواب دینے کے بجائے الٹا پوچھ لیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے؟
اسحاق ڈار بولے کہ آپ کو جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا، یہ بھی کہا کہ پاکستان نے تمام انٹرنیشنل پیمنٹ کر دی ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق مزید سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان کردیا