کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا

کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے، اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدارت انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا ہے، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔
ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں کامیابی کے بعد صدارتی محل سے عوام کے بڑے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے، ہم سب مل کر اسے ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا ہے، آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے، یہ فتح ترکیہ کے تمام ساڑھے 8 کروڑ باشندوں کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی فتح ہے، آئندہ 5 سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر ہر ایک کا شکریہ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن میں سے آپ نے ترکیہ کی صدی کا انتخاب کیا، یہ وقت متحد اور اکٹھا ہونے کا ہے، اب یہ کام کرنےکا وقت ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، تیز بارش سے دیوار گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 4 زخمی