پاکستان میں خوراک کے بحران کاخدشہ ہے،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر معاشی اور سیاسی بحران مزید بگڑتا ہے تو پاکستان میں خوراک کا شدید عدم تحفظ آئندہ مہینوں میں مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے انتباہ پیر کے روز شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔بھوک کے دھبے کے عنوان سے شائع رپورٹ جون سے نومبر 2023 کی مدت پر محیط ہے جس میں شدید غذائی عدم تحفظ پر ابتدائی وارننگ اقوام متحدہ کی 2 ایجنسیوں، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او)اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی جانب سے مشترکہ طور پر شائع کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتا سیاسی عدم استحکام اور پسماندہ اصلاحات عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے رقم کے اجرا اور دو طرفہ شراکت داروں کی اضافی مدد کو روکتی ہیں۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ملک میں بڑھتے عدم تحفظ کے درمیان اکتوبر 20223 کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاسی بحران اور شہری بے امنی مزید بگڑنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ