خیبرپختونخوا،پولیو مہم میں16ہزار 184انکاری والدین رپورٹ

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے12اضلاع میں22مئی سے26مئی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، مہم میں مجموعی طورپر16ہزار 184انکاری والدین رپورٹ کئے گئے ہیں، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 35 لاکھ 34ہزار177 بچوں کو پولیوسے بچائوکے قطرے پلانے کا ہدف رکھاگیا تھاتاہم پولیو کی ٹیموں نے مقررکردہ ہدف سے12ہزار سے زائد بچوں کو اضافی قطرے پلائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انکاری والدین میں پشاور سے7ہزار684 ، ضلع خیبرسے 7ہزار351، کرک 349،چارسدہ میں 217 ،کوہاٹ میں 296 اورنوشہرہ میں 228 والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکارکیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مہم میں صوابی میں 123فیصد،چترال میں 114اور ملاکنڈ میں 111 فیصد ہدف حاصل کیاگیا ہے، باجوڑ میں 2لاکھ75ہزار39 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے
بونیرمیں2ہزار206،چارسدہ میں 3 لاکھ 16 ہزار 953 ، چترال لوئرمیں 3ہزار513،چترال اپرمیں 33ہزار65،دیر لوئرمیں 68ہزار554،دیر اپرمیں 18ہزار702،ہنگومیں1 لاکھ 13 ہزار124،ہری پورمیں18ہزار228،کرک میں 1لاکھ42ہزار212،خیبرمیں 2لاکھ15ہزار624،کوہاٹ میں 2 لاکھ 19 ہزار 400،کرم میں1لاکھ32ہزار375،ملاکنڈمیں24ہزار893،مانسہرہ میں 4ہزار971،مردان میں3ہزار759،مہمند میں1لاکھ 19 ہزار250،اورکزئی میں 45لاکھ909،پشاورمیں 8لاکھ94ہزار678،صوابی میں21ہزار123اور سوات میں 5 لاکھ 51 ہزار 668 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال