جونیئر ہاکی ایشیا کپ

جونیئر ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا

عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، اس فتح کے بعد گرین شرٹس کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ عمان کے شہر صلالہ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں مد مقابل تھیں، جس میں قومی جونیئر ٹیم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے ارباز احمد نے کیا۔ پھر عبد الوہاب نے 30ویں اور 39یں منٹ میں لگاتار دو گول اسکور کیے۔ پاکستان یکم جون کو ملائشیا سے سیمی فائنل میچ کھیلے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کوریا اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا جونیئر ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرچکا ہے، باقی تینوں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھی ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرلیں گی۔ جونیئر ورلڈکپ کا فائنل 27 دسمبر کو کوالالمپور میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا