ٹی 20 بلاسٹ

ٹی 20 بلاسٹ، پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی سب سے نمایاں ہے۔ پاکستانی بولرز اسامہ میر، زمان خان اور نسیم شاہ اپنی اپنی ٹیموں کے لئے شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ وورسٹرشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے اسامہ میر نے لیسٹرشائر کے خلاف 15 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے علاوہ بولنگ میں 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی میچ میں لیسٹر شائر کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 32 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نارتھمٹن شائر کے خلاف ڈربی شائر کے زمان خان نے 3 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔ زمان خان نے 18 میں سے 11 گیندیں ڈاٹ بال کروائیں۔ اسی طرح ڈربی شائر سے کھیلنے والے حیدرعلی ایک میچ میں 11 رنز بنا سکے جبکہ ڈرہم کے خلاف ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ