34 ویں نیشنل گیمز

34 ویں نیشنل گیمز کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام

کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے 378 میڈلز جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ پاکستان آرمی 25 مرتبہ نیشنل گیمز کی فاتح بن چکی ہے۔ مسلسل 20 ویں مرتبہ نیشنل گیمز کی وننگ ٹرافی ”قائد اعظم ٹرافی” کا ٹائٹل جیت کر پاکستان آرمی نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان واپڈا نے دوسری جبکہ پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 34 ویں نیشنل گیمز میں 12 سو 10 میڈلز کا فیصلہ ہوا۔ ان میں 355 گولڈ، 353 سلور اور 502 برونز میڈلز شامل ہیں۔ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 378 میڈلز جمع کرلیے ہیں۔ آرمی 189 گولڈ،126 سلور اور 63 برونزمیڈل جیت کر گیمز کی فاتح رہی، دوسری پوزیشن پر براجمان ہونے والی واپڈا کے 276 تمغوں میں 105 گولڈ، 93 سلور اور 78 برونز میڈلز شامل رہے۔ پاکستان نیوی 108 میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن پانے میں کامیاب رہی، ان میں 28 گولڈ،32 سلور اور 48 برونز میڈلز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان