بسمہ معروف

ضابطہ اخلاق خلاف ورزی، بسمہ معروف پر جرمانہ عائد

پاکستان کی خاتون بیٹر بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بسمہ معروف پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں۔ انہوں نے پاکستان ویمنز کپ میں ڈائنا مائٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے بلاسٹرز کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ یہ واقعہ چالیسویں اوور میں پیش آیا تھا جب اُن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا۔ میچ امپائرز آل حیدر اور صباحت رشید نے اس کی رپورٹ دی۔ بسمہ نے میچ ریفری محمد انیس کا فیصلہ تسلیم کرلیا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست