سپورٹس میڈیسن کلینک

سپورٹس میڈیسن کلینک کا قیام، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے دفتر خالی کروانے کا فیصلہ

پنجاب سپورٹس بورڈ نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے دفتر خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے متصل جگہ میں سپورٹس میڈیسن کلینک بنانے کی غرض سے کیا گیا جہاں کھلاڑیوں کی انجریز سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں گے۔ اس کلینک کے لئے جگہ کم پڑنے پر پنجاب اولمپک کا دفتر خالی کروایا جائے گا۔ چند روز پہلے پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے سپورٹس میڈیسن کلینک کا دورہ کیا تھا جس کے بعد یہ دفتر خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پنجاب اولمپک کو پندرہ روز میں جگہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف