حسنین لہری

بیک اسٹیج جھگرا، حسنین لہری نے اصل واقعے سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کے ٹاپ ماڈل حسنین لہری نے ساتھی ماڈل نمرہ جیکب کے لگائے الزامات کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسپو 2023 میں بیک اسٹیج پر پیش آنے والے واقعے کے بعد حسنین لہری سے حقائق جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم حسنین لہری نے ساتھی ماڈل کو تھپڑ مارنے اور انہیں ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی تردید کر دی۔ حسنین نے بتایا کہ سب سے پہلے ریمپ پر واک کے دوران نمرہ جیکب جان بوجھ کر ان سے ٹکرائیں پھر بیک اسٹیج آکر ان پر برس پڑیں اور کہا کہ ریمپ پر چلنا سیکھو۔ حسنین کا کہنا تھا کہ واک کے بعد جب انہوں نے اس بارے میں بیک اسٹیج جاکر بتایا تو وہاں موجود کافی لوگوں نے انہیں بتایا کہ نمرہ پیشہ ورانہ ماڈل نہیں ہیں اور وہ اکثر اس طرح پیش آتی ہیں۔ حسنین لہری کے مطابق اس دوران نمرہ وہاں آگئیں اور بحث شروع ہوگئی یہاں تک کے نمرہ ان کے مرحوم والد تک پہنچ گئیں جس پر وہ سیخ پا ہوگئے اور نمرہ کو سختی سے جواب دینے لگے اس دوران نمرہ نے اپنے موبائل سے حسنین کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ حسنین لہری نے بتایا کہ انہوں نے بغیر اجازت ان کی ویڈیو بنانا چاہی اس لئے انہوں نے نمرہ کا موبائل چھین لیا تاکہ وہ کہانی کا ایک رخ لوگوں کو نہ دکھا سکے۔