دانانیر مبین

دانانیر مبین کی نئی تصاویر وائرل

دانانیر مبین پاکستانی سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک چار سیکنڈ کی اپنی وائرل ویڈیو ”پاری ہو ری ہے” کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ شروع شروع میں وہ پاوری گرل کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ دانانیر مبین نے اب ایک اچھا نام اور پہچان حاصل کر لی ہے۔ وہ اپنے ڈرامہ سیریل صنف آہن کے بعد عوام میں ایک جانا پہچانا چہرہ ہے۔ صنف آہن میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ وہ آج کل ”گمشودہ محبت” میں مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں دانانیر اپنے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم ہیں جو ان آبائی شہر ہے جہاں وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ بہت لطف اندوز ہوتی ہے۔ دانانیر مبین کو تصاویر اور انسٹاگرام ریلز کا اشتراک کرنا پسند ہے۔