سبزیوں کی قیمت

دودھ، دہی، روٹی ، گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانہ اضافہ

ویب ڈیسک: پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اپنا ہی سرکاری نرخ نامہ نظر انداز کردیا، شہر بھر میں روٹی، دودھ، گوشت ، سبزیوں اور پھلوں کے من مانے نرخ مقرر کردیئے گئے ہیں جس کے باعث عام شہریوں کو مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنی پڑرہی ہیں ۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے بڑے بڑے سٹورز اور میگا مارٹ میں پانی کی قیمت تک کی جانچ کی جا رہی ہے
تاہم پشاور کی گلیوں اور چوراہوں میں ملنے والے دودھ، دہی،گوشت، سبزیوں اور پھلوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، پشاور کے شہری 40روپے میں 150گرام سے بھی کم روٹی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے اسے 200روپے لیٹر تک پہنچا دیا گیا ہے، گوشت کی قیمت بھی 800روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑرہا ہے۔
پشاور سمیت تمام اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ بھی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہی جاری کیا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مالدیپ انتخابات، صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی کامیاب