فوزیہ صدیقی کی ملاقات

عافیہ صدیقی سے دو دہائیوں بعدبہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

ویب ڈیسک:امریکا میں قید پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن فوزیہ کی بالآخر ملاقات ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق فوزیہ صدیقی کی فورٹ ورتھ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے کئی سال بعد ملاقات ہوئی۔سینیٹرمشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دوبارہ ملاقات طے ہے،میں خود بھی ملوں گا۔ ڈاکٹرفوزیہ کی ملاقات کاافسوسناک احوال سن لیجیے۔اگر چہ صورتحال تشویشناک ہے لیکن ملاقاتوں سے بات چیت کاراستہ کھل گیا۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام آوازاٹھائیں اورحکمرانوں کومجبورکرے کہ وہ فوری اقدامات کرکے عافیہ رہائی کامعاملہ امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات20سال بعدہوئی جوڈھائی گھنٹے جاری رہی،ڈاکٹر فوزیہ کوعافیہ سے گلے ملنے،ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں تھی،ڈاکٹرفوزیہ کواس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کواس کے بچوں کی تصاویردکھاسکے،جیل کے ایک کمرے میں درمیان میں موٹا شیشہ لگا تھااور اس کے آرپارملاقات تھی،عافیہ سفیدسکارف اورخاکی جیل ڈریس میں تھی،اڑھائی گھنٹے کی ملاقات میں پہلے ایک گھنٹہ ڈاکٹرعافیہ نے اپنے اوپرگزرنے والی اذیت کی تفصیلات سنائی،ڈاکٹرعافیہ نے کہاکہ مجھے اپنی امی بچے ہروقت یادآتے ہیں(ان کواپنی امی کی وفات کاعلم نہیں ہے )۔ڈاکٹرعافیہ کے سامنے والے دانت جیل میں حملے سے گر چکے/ضائع ہوچکے ہیں۔ان کوسرپرایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد