آٹا کی بوری 6 ہزار روپے

80 کلو آٹا کی بوری 6 ہزار روپے سستی، روٹی بدستور مہنگی

ویب ڈیسک: پشاور کی مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے جس کے بعد 80 کلو بوری کے آٹے کی قیمت 10ہزار روپے ہو گئی ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 6ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے جبکہ 20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں بھی کمی ہو کر 23سو سے 24سو روپے تک پہنچ گئی ہے تاہم نابنائیوں کی جانب سے تاحال روٹی پرانی قیمت پر فروخت جاری ہے جبکہ اس کا وزن بھی کم کردیا گیا ہے
نابنائیوں کی جانب سے سو گرام روٹی تیس روپے میں فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نابنائیوں کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی ہے۔ پنجاب سے آٹے کی سپلائی اور نابنا ئیوں کیلئے خصوصی کوٹہ مختص ہونے کے باوجود شہریوں پر مہنگی روٹی فروخت کی جا رہی ہیں۔ سولہ ہزار سے آٹے کی بوری کی قیمت کم ہو کر 10ہزار روپے ہو گئی ہے نابنائیوں کے مطابق دوسری اشیاء ہونے کے باعث وہ روٹی تیس روپے میں فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع