ڈیرہ ، 12سالہ بچے کومخبری کے شبہ میں قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک:شاہ حسن خیل میں تین افرادنے اپنے مخالف کی بیٹھک میں موجود 12سالہ بچے کو مخبری کے شبہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ نواب شہید میں 49سالہ عصمت اللہ ہولد عبدالمجید ساکن شاہ حسن خیل نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھتیجا 12سالہ محمد حمزہ ولد مطیع اللہ بیٹھک دکان سید غلام پر موجود تھا کہ ملزمان لطیف الرحمن ولد میر باز ، رفیع اللہ ولد عنایت اللہ ساکن شاہ حسن خیل عنایت اللہ ولد سید اللہ جان کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے لطف الرحمن اور رفیع اللہ نے اپنی اپنی کلاشنکوفوں سے بھتیجے پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزمان بھاگ گئے،

مزید پڑھیں:  حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد