جونیئر ایشیا ہاکی کپ

جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان ملائیشیا کو 2-6 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-6ے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے یوتھ کمپلیکس صلالہ میں جنوبی کوریا کو 9-1 سے شکست دی۔جونیئر ایشیا ہاکی کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان آج اسی مقام پر کھیلا جائے گا، یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا اپنے پہلے گروپ میچ میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔ گرین شرٹس نے دوسرے سیمی فائنل میں ہیوی ویٹ ملائیشیا کو شکست دینے کے لیے اعلیٰ معیار کے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد سفیان خان نے کھیل کے 42ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول عبدالرحمن نے 44ویں منٹ میں کیا۔ عبدالحنان شاہد نے 47ویں منٹ میں تیسرا گول کیا جبکہ عبدالرحمن نے 48ویں منٹ میں چوتھا گول کیا۔ عبدالرحمن نے 51ویں منٹ میں 5واں گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ارباز احمد نے 58ویں منٹ میں آخری سیٹی بجنے تک اسکور لائن 2-6 کر دی۔ ملائیشیا کی جانب سے دانش اور پربھو نے گول کئے۔ عبدالرحمن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ کا فائنل آج یکم جون 2023 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا