پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم

ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز جاری

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں عالمی دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرائلزش کے دوسرے مرحلے میں وزیرآباد اور نواں شہر ایبٹ آباد میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائلز میں اعلیی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم میں شامل ہونگے جو ناروے کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ ٹرائلز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی جن کا جذبہ قابلِ دید تھا۔ عالمی دنیا کا سب سے بڑا یوتھ کا فٹبال ٹورنامنٹ 29 جولائی 2023 سے اوسلو ناروے میں شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 2014 اور 2016 میں ناروے کپ میں شرکت کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ