آئی سی سی لیگز کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور

ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بہتات انٹرنیشنل اور دو طرفہ کرکٹ کیلیے خطرہ بن چکی ہے، رواں سال ہی جنوبی افریقی اور یواے ای لیگز کا اضافہ ہوا، جولائی میں امریکا میں لیگ ہونے والی ہے جس کیلیے کرکٹرز اپنے کنٹریکٹس کی بھی قربانی دینے کیلیے تیار نظر آتے ہیں، لیگز کی طرف سے کھلاڑیوں کو سال بھر کے معاہدوں کی بھی پیشکش کی جارہی ہے۔ ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لیگز کی وجہ سے شائقین کو دلچسپی اور تفریح کے مواقع ملتے ہیں، تاہم جس رفتار سے لیگز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ان کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کو چلانے کے راستے تلاش کرنا ہوں گے، کچھ بھی ختم نہیں کیا جائے گا، معاملات کو ساتھ چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کو دیگر فارمیٹس اور کھلاڑیوں کو وقت نکالنے کا چیلنج درپیش ہے، اس کے باوجود ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ممبر ملکوں اور کھلاڑیوں کو عزیز ہے، اہم یہ ہے کہ ہم ایسا شیڈول تیار کریں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو لیگز کے ساتھ ساتھ چلاسکیں، اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اس کو قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزید دیکھیں :   سرباز علی نے بغیر مصنوعی آکسیجن مناسلو چوٹی سر کر لی