فائنلز میں حیرت انگیز مماثلت

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے فائنلز میں حیرت انگیز مماثلت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کے 16ویں ایڈیشن کے فائنلز میں حیرت انگیز مماثلت پائی گئی، جس نے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کا فائنلز کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں، لاہور قلندرز کا سامنا ملتان سلطانز جبکہ پڑوسی ملک میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں میدان میں اتری تھیں۔ پی ایس ایل کے آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے جبکہ آئی پی ایل کے فائنل میں بھی چنائی کی ٹیم کو 13 رنز درکار تھے جبکہ دونوں جگہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو آخری بال پر 4 رنز ہی بنانے تھے۔ پی ایس ایل کے فائنل میں ٹاس جیتنے والی ٹیم فاتح رہی، آئی پی ایل میں چنائی نے ٹاس جیتا اور چیمپئین بنی۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی سائیڈ نے پی ایس ایل میں 200 سے زائد زنز بنائے آئی پی ایل میں بھی یہی ہوا۔ دونوں میچوں میں چاروں ٹیموں کے ایک کھلاڑی صفر پر وکٹ گنوا کر اؤٹ ہوا، جیسا کہ چنئی سپر کنگز کے ایم ایس دھونی، گجرات ٹائٹنز کے راشد خان جبکہ لاہور قلندرز کے احسن حفیظ اور ملتان سلطانز کے اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان