کریم بینزیما

ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی طرف سے بڑی آفر

ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جانب سے 200 ملین ڈالر سے زائد کی پیشکش کی گئی ہے۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی مایہ ناز فٹ بالر بینزیما جو ریال میڈرڈ کی طرف سے اسٹرائیکر کے طور پر کھیلتے ہیں، کو سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے مبینہ طور پر 2 سالہ معاہدے کے لیے 214 ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ 35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تاہم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس لیے فٹبالر سعودی کلب سے معاہدے پر غور کررہے ہیں۔ کریم بینزیما نے 2009 میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647 میچوں میں 353 گول اور 165 اسسٹ فراہم کرچکے ہیں، اسٹار فٹبالر سال 2022-23 کے سیزن میں انجری کے شکار ہونے کے باعث محض 42 مقابلوں میں حصہ لے سکے جس میں انہوں نے 30 گول کئے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف