افغانستان کرکٹ ٹیم

افغانستان کرکٹ ٹیم دو ملکوں کے دورے پر روانہ

افغانستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ دو ملکوں کا دورہ کرے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم پہلے سری لنکا اور اور اس کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ جہاں مختلف فارمیٹس کی کرکٹ میں حصہ لے گی۔ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا ون ڈے میچ کل، دوسرا 4 اور تیسرا میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ہمبنٹوٹا میں ہونگے۔ افغان ٹیم اس کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ بنگلہ دیش کے ساتھ ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچز کی سیریز میں مقابلہ کرے گی۔ اکلوتا ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک میرپور میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد ٹیم چٹوگرام پہنچ جائے گی جہاں تین ون ڈے میچز 8, 5 اور 11جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز 14 اور 16 جولائی کو بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف