ٹرانسجینڈر خواتین پر پابندی

برٹش سائیکلنگ کا ٹرانسجینڈر خواتین پر پابندی لگانے کا فیصلہ

برٹش سائیکلنگ نو ماہ کے جائزے اور مشاورت کے بعد اپنے مقابلوں کی خواتین کیٹیگری سے ٹرانسجینڈر خواتین پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ ”منصفانہ انداز میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے کھلاڑی مردوں کے ساتھ ”اوپن کیٹیگری” میں مقابلہ کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد ایملی برجز جیسی کھلاڑی ممکنہ طور پر برطانوی خواتین کی ٹیم کا حصہ بننے سے روکیں گی۔ پچھلے سال ملک کی سب سے زیادہ پروفائل ٹرانس جینڈر سائیکلسٹ ایملی برجز کو قوانین کو پورا کرنے کے باوجود سائیکلنگ کی عالمی فیڈریشن UCI نے خواتین کی پہلی ایلیٹ ریس میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔ برجز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان کے ساتھ اس اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس تبدیلی کو ایک ”ناکام تنظیم” کی طرف سے ایک ”پرتشدد عمل” قرار دیا جو ٹرانسجینڈر کی شمولیت پر پابندی لگا رہی ہے۔ برٹش سائیکلنگ نے کہا۔ ”تحقیقاتی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون کو دبانے کے باوجود، ٹرانسجینڈر خواتین جو بلوغت کے بعد منتقل ہوتی ہیں، کارکردگی کا فائدہ برقرار رکھتی ہیں۔” نئی پالیسیاں سال کے آخر تک لاگو ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا