سونم باجوہ

سونم باجوہ بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرتیں؟

پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ نازیبا مناظر کی وجہ سے انہوں بالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک وبالی وڈ فلم آفر کی گئی جس میں نازیبا مناظر تھے تو انہوں نے اس فلم کو کرنے انکار کردیا کیوں کہ اداکارہ کو اپنے پنجابی ناظرین کی فکر تھی کہ ان کا ردعمل کیسا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خیال میں نازیبا مناظر کی وجہ سے اداکارہ کی فیملی اور ان مداحوں کو مایوسی ہوگی جو ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب پنجابی فلم کے ناظرین کا ذائقہ بھی تبدیل ہورہا ہے اور یہاں فلموں میں مختلف تجربات کیے جارہے ہیں۔ سونم باجوہ نے 2013 میں پنجابی فلم بیسٹ آف لک سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کو انڈسٹری میں دس برس گزر چکے ہیں۔