آئٹم نمبر

آئندہ آئٹم نمبر نہیں کروں گی، کبریٰ خان

معروف اداکارہ کبریٰ خان آئٹم سانگ کے خلاف بول پڑیں اورکہا ہرفلم میں آئیٹم سانگ ہونا ضروری نہیں، مستقبل میں کسی بھی ایسے گانے میں وہ پرفارم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں کبریٰ خان نے بتایا کہ ان کو معلوم نہیں تھا کہ سپر اسٹار فلم میں جس گانے پر انہوں نے پرفارم کرنا ہے وہ آئٹم نمبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شوٹ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ آئٹم نمبر ہونے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئٹم نمبر حالانکہ ان کے مزاج کے مطابق نہیں، تاہم چونکہ وہ زبان دے چکی تھیں اسی لیے انہوں نے دھڑک بھڑک گانے میں پرفارم کیا تاہم اس دوران وہ خود بہترمحسوس نہیں کررہی تھیں۔ کبریٰ نے کہا کہ وہ اب مستقبل میں اب کبھی بھی آئٹم سانگ پر ڈانس نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا ان کو ڈانس کرنا یا رومانوی گانوں میں پرفارم کرنا پسند ہے ۔ لیکن مستقبل میں کوئی ایسا کام ہوا تو چاہے میں بری بن جاؤں مگر میں آئٹم سانگ پر پرفارم نہیں کرونگی۔