قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

پشاور میں روٹی کا وزن 5 گرام کم، قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت بڑھاتے ہوئے اس کا وزن کم کر دیا ہے پشاور میں اب 120گرام روٹی کی سرکاری قیمت 20روپے مقرر کردی گئی ہے اس سے قبل 125گرام روٹی کی قیمت 15روپے تھی۔ پشاور میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے بعد نانبائیوں نے روٹی کی قیمت خود ساختہ طور پر بڑھا دی تھی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے سامنے بے بس ہو کر وزن پانچ گرام کم کر کے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
آٹے کی بوری دس ہزار ، سپیشل آٹے کی بوری 12ہزار روپے میں فروخت ہونے کے باوجود محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ نابنائیوں کے سامنے بے بس ہو کر پشاور کے شہریوں کو مہنگی روٹی فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پنجاب سے آٹے کی ترسیل شروع ہونے کے بعد 80کلو بوری کی قیمت میں 6ہزار روپے تک کمی آئی ہے تاہم اس کے باوجود نانبائیوں کو روٹی کا وزن کم کرنے اور قیمت بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش