Facebook new design

فیس بک کا نیا ڈیسک ٹاپ ورژن ویب سائٹ اب تمام صارفین کے لیے دستیاب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک (Facebook) نے اپنی ری ڈیزائن ویب سائٹ یا ڈیسک ٹاپ ورژن کو متعارف کرادیا ہے جس میں ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے۔ اس نئے ڈیزائن کو کمپنی کی جانب سے پہلے گزشتہ سال سالانہ ایف 8 ڈویلپر کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا تھا۔
اس ڈیزائن کی آزمائش رواں سال کے شروع میں صارفین کی محدود تعداد پر بھی کی گئی تھی۔
اب یہ نیا ڈیسک ٹاپ ورژن جمعے کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے اور اگر آپ کو نظر نہیں آرہا تو آئندہ چند روز میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یہ نیا ڈیزائن موبائل ایپ سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے فیچرز جیسے ویڈیوز، گیمز اور گروپس کو تلاش کرنا آسان ہوگا۔ فیس بک موبائل ایپ کی طرح ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ بھی اب پہلے سے زیادہ تیزی سے لوڈ ہوگی جبکہ نئے ڈیزائن میں ایونٹس، پیجز، گروپس اور اشتہارات تیار کرنا بھی آسان بنایا گیا ہے۔
مگر سب سے خاص چیز ڈارک موڈ کا فیچر ہے جو آنکھوں کی تھکاوٹ میں کمی لانے میں مدد دے گا جبکہ تحریر پڑھنے کے لیے بھی موزوں قرار دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے واٹس ایپ نے مارچ میں ڈارک موڈ کو متعارف کرایا تھا فیس بک میسنجر میں بھی یہ موڈ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

نئے ڈیزائن پر سوئچ کرنے کا طریقہ:

اس مقصد کے لیے فیس بک کے ہوم پیج پر دائیں جانب اوپر ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔
وہاں نیچے دیکھیں سوئچ ٹو نیو فیس بک کا آپشن موجود ہوگا۔
اس پر کلک کرنے پر آپ کا نیوزفیڈ نئے ڈیزائن میں سوئچ ہوجائے گا۔
نئے ڈیزائن پر سوئچ کرنے کے بعد اسی ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے ڈارک موڈ کو ایکٹیو کیا جاسکتا ہے۔