9 مئی واقعات میں ملوث افراد

9 مئی واقعات میں ملوث افراد کی ضمانت کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک:9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو ضمانت دینے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا جبکہ 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں ملوث افراد کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانت دینے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے ضمانت منسوخی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب تک 310 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی ہیں، ملزمان نے ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن دفتر سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچایا لہذا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ضمانتیں منسوخ کرکے ملزمان کو تحویل میں لینے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی