پاکستان اور سری لنکا

پاکستان اور سری لنکا کی سیریز ٹیسٹ میچز تک محدود

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اگلے ماہ ہونے والی سیریز ٹیسٹ میچز تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ قومی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی تھی۔ پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس دورے میں وائٹ بال سیریز شامل کرنے کی بھی تجویز دی تھی تاہم اسے حتمی شکل نہیں دی جا سکی اور اب اگلے ماہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان صرف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گا جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر