چیلنجرز نے ڈائنامائٹس

پاکستان کپ، چیلنجرز نے ڈائنامائٹس کو ہرا دیا

پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ ٹورنامنٹ میں چیلنجرز نے ڈائنامائٹس کو 7 رنز سے ہرادیا۔ فائنل انہی دو ٹیموں کے درمیان کل 4 جون کو کھیلا جائے گا۔ چیلنجرز نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس کو 7 رنز سے شکست دیدی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس کی پہلی شکست ہے جبکہ چیلنجرز نے اپنا دوسرا میچ جیتا ہے۔ جمعہ کے روز اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس کی کپتان سدرہ امین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ چیلنجرز نے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ جویریہ خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 126 گیندوں پر 83 رنز اسکور کیے۔ فریحہ محمود نے 29 رنز بنائے۔ ڈائنامائٹس کی طرف سے نشرہ سندھو نے 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈائنامائٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 153 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ عالیہ ریاض نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 4 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔کپتان سدرہ امین نے 36رنز کی اننگز کھیلی۔ چیلنجرز کی طرف سے صائمہ ملک اور نورین یعقوب نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ