شاداب خان کی 3 وکٹیں

ٹی20 بلاسٹ، ایسیکس نے سسیکس کو ہرا دیا، شاداب خان کی 3 وکٹیں

ٹی 20 بلاسٹ کے میچ میں ایسیکس نے سسیکس کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ شاداب خان سسیکس کی جانب سے 3 وکٹیں حاصل کر کے کامیاب بولر رہے۔ ٹی20 بلاسٹ کے ساؤتھ گروپ کے اہم میچ میں ایسیکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ فیروز خوشی 55 اور روبن داس 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سسیکس کی جانب سے شاداب خان نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کے قریب پہنچے تاہم ہیٹ ٹرک نہ کر سکے۔ ٹائمل ملز نے 2، جبکہ جارج گورٹن اور ہینری کروکومبے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سسیکس کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جیمز کولز 35 اور ٹام کلارک 31 رنز بنا سکے۔ سائمن ہارمر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں ان کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ انہوں نے دوسرے ہی اوور کی ابتدائی تین گیندوں پر تین بلے باز آؤٹ کر دیئے۔ میٹ کرسٹی نے 3 جبکہ سیم کوک، ڈینیئل سیمس اور ڈان لارنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر