ڈربی شائر نے لائسیسٹر شائر کے خلاف

ڈربی شائر نے لائسیسٹر شائر کے خلاف 2 رن سے میچ جیت لیا

ٹی 20 بلاسٹ کے ایک اور میچ میں ڈربی شائر نے لائسیسٹر شائر کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رن سے میچ جیت لیا۔ نارتھ گروپ کے میچ میں ڈربی شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ وائن میڈسن نے 61 گیندوں پر 109 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹاہم ووڈ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کلم پارکنسن اور ریحان احمد نے 2,2 جبکہ کولین ایکرمین نے 1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لائسیسٹر شائر 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف سے 2 رنز کم 187 رنز بنا سکی۔ کپتان کولین ایکرمین 59 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ریشی پٹیل 44 اور نیک ویلچ 33 رنز بنا سکے۔ زیک چیپل نے 2 جبکہ مارک ویٹ اور جارج سکرمشا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف