شان مسعود کی کپتانی

شان مسعود کی کپتانی میں یارکشائر نے میچ جیت لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود ٹی 20 بلاسٹ میں یارکشائر کی قیادت کر رہے ہیں، انہوں نے لنکاشائر کے خلاف 15 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ یارکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملن نے 83 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ایڈم لائتھ 32 اور کپتان شان مسعود 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کولن ڈی گرانڈہومے نے 3، ڈیرل مچل نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لنکاشائر کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی۔ ٹام ہارٹلے 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ڈیوڈ ویزا اور بین مائیک نے 2,2 جبکہ ڈام بیس، جارڈن تھامپسن اور جیفر چوہان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈیوڈ ملن پلیئر آف دی میچ قرار پائے، یہ یارکشائر کی پانچ میچز میں دوسری کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار