آسٹریلیا کے کھلاڑی اسٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی تاہم اس میں دیگر کھلاڑیوں سے زیادہ ہمیں بابر اعظم اور شاہین آفریدی پر فوکس کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں سمتھ کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہت جلد بولرز کو سمجھ لیتے ہیں اور خطرناک رفتار سے رنز بناتے ہیں جبکہ شاہین آفریدی کی سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بولنگ کی سب سے بڑی خوبی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایک بہترین اور مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف کھیل کر مزہ آئے گا۔
