میرا اینڈریوا

میرا اینڈریوا فرنچ اوپن کی کم عمر ترین ٹینس پلیئر

روسی نوجوان اینڈریوا نے اپنے ساتھی نوجوان گاف کے ساتھ تیسرے رانڈ کی میٹنگ میں فرانس کی ڈیان پیری کو 6-1 6-2 سے شکست دی۔ 17 سالہ میرا اینڈریوا نے کہا ٹینس سٹار اینڈی مرے کے ایک ٹیکسٹ پیغام نے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم میچ جیتنے کے بعد حوصلہ افزائی کی۔ وہ رولینڈ گیروس میں ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی 17 سال سے کم عمر کی ساتویں کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان میں سے تین کھلاڑی ایوا ماجولی، مارٹینا ہنگس اور سرینا ولیمز نے ایونٹ میں فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس کھیل میں وہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں، اس سوال کے جواب میں میرا اینڈریوا کا کہنا تھا کہ ” اپنے خواب کی تعبیر، میں جانتی ہوں کہ جوکووچ نے 22 گرینڈ سلیم جیتے ہیں اس لیے میں 25 تک جانا چاہتی ہوں لیکن میں جانتی ہوں اس کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی، یہ ممکن ہوگا یا نہیں یہ مجھے نہیں معلوم۔”

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ