میسی کو دیکھنے کیلئے

میسی کو دیکھنے کیلئے چینی فٹ بال شائقین 680 ڈالر ادا کریں گے؟

قطر ورلڈ کپ کے لاسٹ 16 گروپ میں ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے اہم ترین مقابلے کا ”ری میچ” 15 جون کو چین میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ میچ انتظامیہ نے کہا ہے کہ چینی فٹ بال شائقین بیجنگ میں منعقدہ اس دوستانہ میچ میں لیونل میسی کو دیکھنے کیلئے 680 ڈالر تک خرچ کرنا ہونگے۔ میسی نے ارجنٹائن کے لیے 2-1 کی جیت میں گول کیا اور وہ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ منتظمین نے بتایا کہ 580 یوآن ($82) سے لے کر 4,800 یوآن تک کے ٹکٹ دو مرحلوں میں 5 اور 8 جون کو فروخت کیے جائیں گے۔ تاہم آن لائن ناراض شائقین نے نمائشی گیم کی قیمتوں کو تیزی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ”ڈکیتی”قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹر پر منتظمین کے آفیشل اکاؤنٹ پر تبصرہ کیا۔”4,800 یوآن؟؟ کیا میسی کھیلتے وقت ہمیں اپنی پیٹھ پر اٹھائے گا؟” 2017 کے بعد میسی کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا