کریم بینزیما

کریم بینزیما نے سعودی پرولیگ جانے کی تردید کر دی

ریئل میڈرڈ کے فرانسیسی فارورڈ کریم بینزیما نے سعودی پرولیگ میں جانے کی تردید کر دی ہے۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد بینزیما نے سعودی عرب میں منافع بخش اقدام کی افواہوں کے جواب میں کہا ہے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ انٹرنیٹ پر کہا جا رہا ہے اور انٹرنیٹ حقیقت انٹرنیٹ ہے۔” کریم بینزیما کا کہنا تھا کہ ”اگر میں میڈرڈ میں ہوں تو میں مستقبل کے بارے میں کیوں بات کروں؟ ابھی کے لیے میں یہاں ہوں،کل میں تربیت پر جاں گا، میں ہر روز لطف اندوز ہوں گا، مجھے اپنے کام پر بہت فخر ہے۔ ہسپانوی پریس رپورٹس کے مطابق، بینزیما خلیجی ریاست میں دو سالہ معاہدے میں 200 ملین یورو (215 ملین ڈالر) حاصل کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ