آغا مصطفیٰ حسن

کام سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے، آغا مصطفیٰ حسن

سوشل میڈیا شوبز میں کام کرنے والے لوگوں کی زندگی کا ایک بہت بڑا اور لازمی حصہ بن چکا ہے۔ اگر وہ عوام کی نظروں میں رہنا چاہتے ہیں اور مزید کرداروں کے لیے کاسٹ ہوتے رہنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے سوشلز پر اپنی موجودگی برقرار رکھنا ہوگی اور اپنی فالوورز کو بڑھانا ہوگا۔ تاہم بہت سے اداکار اب بھی صرف اسی کام پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں جو انہیں مل رہا ہے۔ تیرے بن میں ملک زبیر کا کردار ادا کرنے والے آغا مصطفیٰ حسن بھی ایسے ہی اداکار ہیں جنہوں نے منفی کردار میں بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہانہیں ان لوگوں سے کوئی مسئلہ نہیں جو سیٹ پر ہوتے ہوئے ٹک ٹاک بناتے ہیں لیکن کام کی اہمیت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دوسرا کام کر سکتا ہے لیکن اپنے کام کو سو فیصد دینے پر توجہ دینی چاہیے۔ آغا مصطفیٰ حسن نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ جب کوئی شخص جس کو اپنی لائنیں یاد نہ ہوں لیکن وہ ٹک ٹاک پر توجہ مرکوز رکھے تو وقت کا ضیاع ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن