مجھے پیار ہوا تھا

"مجھے پیار ہوا تھا” کی نیلو نے کونسا سین دوبارہ کیا؟

ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا نے ایک بہترین کاسٹ کے ساتھ آغاز کیا اور جلد ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ مرکزی کرداوںکے ساتھ ساتھ سائیڈ رولز بھی خاصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جو ڈرامے میں جان ڈال دیتے ہیں ایسی ہی ایک رابعہ کلثوم ہے جس سعد کی مضبوط اور محبت کرنے والی بہن نیلو کے طور پر کردار ادا کیا ہے جسے پچھلی چند اقساط سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ کچھ اقساط پہلے نیلو اور سعد کے والد کا انتقال ہو گیا تھا اور رابعہ عرف نیلو کا درد اور غصہ والا منظر خاصا سپرہٹ رہا۔ ہر کوئی اس سین میں رابعہ کلثوم کی تعریف کر رہا تھا۔ بھائی بہن کے درمیان کیمسٹری کو بھی سراہا گیا۔ ایک انٹرویو میں رابعہ کلثوم نے بتایا کہ انہوں نے یہ سین وہاج علی کے کہنے پر دوبارہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایک بار جب یہ سین شوٹ ہو گیا تو وہاج نے ان سے کہا کہ زیادہ توانائی سے یہ سین کروں اور کچھ ہدایات بھی دیں۔ میں اس وقت دوبارہ ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن وہاج کا احترام کرتے ہوئے دوبارہ کیا اور نتیجہ جو نکلا وہ شاندار تھا۔”