اب نہیں ملیں گے ہم

”اب نہیں ملیں گے ہم” کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی

نئے پاکستانی ڈرامہ سیریل ”اب نہیں ملیں گے ہم” کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل ہوئی ہے۔ ڈرامہ سیریل جلد ہی نجی انٹرٹینمنٹ چینل سے نشر کیا جائے گا۔کاسٹ میں عفان وحید، آغا علی، صنم جنگ اور کومل میر شامل ہیں۔ ویسے، صنم جنگ، آغا علی، عفان وحید، نوشین شاہ، جاوید شیخ، شگفتہ اعجاز کی بی ٹی ایس کی تصاویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ڈرامہ فلم فیکٹری پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کی ہدایات کاشف سلیم نے دی ہیں۔ ”اب نہیں ملیں گے ہم” ڈرامے میں دو جوڑوں کی محبت کی کہانی پیش کی جائے گی۔ آغا علی اور صنم جنگ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ کومل میر اور عفان وحید بھی پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ آ رہے ہیں۔ ڈرامے کی بیہائنڈ دی سکرین (بی ٹی ایس) تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات