اداکارہ منشا پاشا

اداکارہ منشا پاشا نے شوہر کی بازیابی کی اپیل کردی

ٹی وی اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد گزشتہ روز ان کے شوہر جبران ناصر کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ اداکارہ منشا پاشا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان دیا ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر جبران ناصر ڈنر کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بڑی گاڑی سفید ویگو نے ہماری گاڑی کو روکا اور اس میں سوار 15 افراد جو کہ مسلح تھے اور وہ زبردستی میرے شوہر کو لیکر چلے گئے۔ جبران ناصر کی اہلیہ نے اپنے بیان میں اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی جائے اور دعا کریں کہ جبران ناصر واپس جلد گھر واپس آجائیں۔ جبران ناصر کے پی اے لک وکٹر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد سادہ لباس تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو دیدی گئی ہے۔ اس حوالے سے کلفٹن تھانے میں جبران ناصر کی اہلیہ کی جانب سے واقعہ سے متعلق اور شوہر کی بازیابی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے ۔