افغانستان نے سری لنکا

پہلا ون ڈے، افغانستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

سری لنکا کے دورے پر موجود افغانستان کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دونوں طرف سے دو کھلاڑیوں سنچری بنانے سے محروم رہے۔ سری لنکا کے چریتھ اسالنکا 91 اور افغانستان کے ابراہیم زدران 98 پر پویلین لوٹے۔ ہیمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 268 رنز بنائے۔ چریتھ اسالنکا 91، دھننجیا ڈی سلوا 51 اور پتھوم نیسانکا 38 رنز بنا سکے۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فارقی اور فرید احمد نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، نور احمد اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم نے 4 وکٹوں پر مطلوبہ ہدف پورا کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ ابراہیم زدران سنچری سے صرف 2 رنز کے فاصلے پر 98 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ رحمت شاہ 55 اور حشمت اللہ شاہدی 38 رنز پر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے کسوم رجیتھا نے 2 جبکہ لہیرو کمارا اور متھیشا پتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تین میچز کی سیریز میں افغانستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان