شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ریگی میں شہری اور فقیرآباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ویب ڈیسک: ریگی میں نامعلوم کار سواروں نے جمعہ کی نماز کے بعد شہری جبکہ فقیرآباد میں گھریلوتنازعہ پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ۔ واقعات کے مطابق مدعی شہریار ولد فرید اللہ شاہ سکنہ لکڑے کندے پایان نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز اس کا والدفرید اللہ نمازجمعہ کے بعد مسجد سے گھر آرہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹرکار سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ واردات کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔ ادھر مد عیہ حامیدہ دختر گل فام سکنہ سعید آباد نے رپورٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ کو اس کے والد گل فام و لد دینا خیل اوراس کے بھائی تا ج رحیم سا کنان باڑہ نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ ملزمان ارتکاب جر م کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد اور والدہ میں گھریلو ناچاقی چلی آرہی ہے ۔ پولیس نے دونوں واقعات میں خالی خول سمیت دیگرشوا ہد اکٹھی کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب