وزن کم اور روٹی مہنگی

وزن کم اور روٹی مہنگی کرنے کے باوجود نرخ نامہ نظر انداز

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد پشاور میں روٹی کا وزن 5گرام کم کرتے ہوئے 5روپے بڑھا دیئے گئے تاہم اس کے باوجود پشاور کے نانبائی نرخ نامے کی خلا ف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں روٹی خریدنی پڑ رہی ہے شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بھی اس ضمن میں درجنوں شکایات درج کرائی ہیں جن پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ ،کے ٹی ایچ روڈ، دانش آباد اور بورڈ بازار میں نانبائی کے خلاف کریک ڈائون کیا جس میں نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کا وزن چیک کیا
جس میں 12دکانوں میں روٹی کا وزن 120 گرام سے کم نکلا جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 12 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم تانیہ شاہین نے ورسک روڈ اور درمنگی بازار میں نانبائی دکانوں کا معائنہ کیا اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر ایک دوکان سیل جبکہ چار افراد کو گرفتار کیا اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے احسان علی شاہ نے صدر بازار میں گرانفروشی اور ناقص صفائی پر 9افراد کو گرفتار کیا جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ ،اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان