پی ٹی آئی کارکن گرفتار

پشاور، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

پشاور: اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتارکر لیا گیا۔پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم شہریار نے گرفتاری سے بچنے کیلیے مونچھیں منڈوالیں اور بھیس بدلا تھا جس کے باعث چھاپے کے دوران ملزم کی شناخت میں مشکل پیش آئی تاہم ملزم کو کئی روز کی کوششوں کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی پو لیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس